Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ بھی وزن کم کرنا چاہتے ہیں؟ آسان ورزش جانیں

Now Reading:

کیا آپ بھی وزن کم کرنا چاہتے ہیں؟ آسان ورزش جانیں

جیسے جیسے ہم بڑے ہوتے جاتے ہیں ویسے ویسے سستی ہمارے اندر گھر کرتی چلی جاتی ہے، جو جسم حرکت اور محنت کرنے کے لیے بنایا گیا تھا، اسے ہم ایک جگہ جما کر خراب کرنا شروع کر دیتے ہیں، ہمارا وزن بڑھنے لگتا ہے اور شریانوں میں چکنائی جمع ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

آہستہ آہستہ مختلف امراض ہمارے اندر پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں، دل، دماغ، گردے سب اس بڑھتے وزن کی وجہ سے  بیمار ہوتے چلے جاتے ہیں، ایک  صحت مند اور متوازن زندگی کے لیے ورزش نہایت ضروری ہے۔

ورزش سے انسان نہ صرف چاق و چوبند رہتا ہے، اس کا وزن قابو میں رہتا ہے بلکہ دل و دماغ کے کئی مسائل سے وہ محفوظ رہتا ہے، باقاعدہ ورزش انسان کے مدافعتی نظام کو بہترین حالت میں رکھتی ہے اور اسے کینسر سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔

جسمانی وزن میں کمی لانا آسان نہیں ہوتا اور اکثر لوگ ایسے مشوروں پر عمل کرنے لگتے ہیں جو درست نہیں ہوتے، تاہم گزرے برسوں میں سائنسدانوں نے متعدد ایسے طریقوں کو دریافت کیا ہے جو جسمانی وزن میں کمی لانے میں مؤثر ہیں۔

ایسے ہی آسان طریقوں کے بارے میں جانیں جو سائنسی شواہد کی بنیاد پر تیار کیے گئے۔

Advertisement

چہل قدمی

وزن کم کرنے کے لیے چہل قدمی بہترین طریقہ ہے، چہل قدمی جسم میں خون کی گردش بڑھاتی ہے، پھیپھڑوں کی صلاحیت میں بھی اضافہ کرتی ہے اور جسم میں دیگر افعال کو بھی بہتر کرتی ہے جس سے وزن تیزی سے کم ہو سکتا ہے۔

تیز دوڑنا

جاگنگ چہل قدمی کے مقابلے میں وزن کم کرنے میں زیادہ مؤثر ہے لیکن اسے آہستہ آہستہ معمول میں شامل کیا جائے ورنہ یہ آپ کے جوڑوں اور تانگوں میں تناؤ کا باعث بن سکتی ہے، اپنے جسم کی لچک اور طاقت کو آہستہ آہستہ بڑھانا ضروری ہے۔

اسٹیشنری سائیکل

اسٹیشنری سائیکل آپ کے جسم کی لچک اور طاقت کو بغیر کسی دباؤ کے بڑھانے کا ایک اور بہترین طریقہ ہے چونکہ اسٹیشنری بائک کو اپنی سہولت کے مطابق روکا جا سکتا ہے، یہ سائیکل چلانے کا ایک صحت مند متبادل ہے۔

Advertisement

پش اپ

پش اپس زیادہ وزن کے حامل افراد کے لیے شروع میں تکلیف دہ ہو سکتی ہیں لیکن اگر انہیں معمول کا حصہ بنا لیا جائے تو وزن میں حیرت انگیز طور پر کمی ممکن ہے۔

تیراکی

تیراکی اور پانی کی ایروبکس ابتدائی طور پر وزن کم کرنے کے بہترین طریقے ہیں۔

ڈانس

ڈانس ایک تفریح ہی نہیں بلکہ ایک بھرپور ورزش بھی ہے۔ رقص سے آپ لطف اندوز ہوتے اپنا وزن بھی کم کر سکتے ہیں۔

Advertisement

یوگا

یوگا ذہنی طور پر بھی پُرسکون رکھنے میں مد دیتا ہے، جدید دور میں ذہنی اور جسمانی طور پر چاک و چوبند رہنے کے لیے یوگا کی ورزشوں کو بہترین خیال کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر