
مسلسل بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے سب کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔
سیلاب سے متاثرہ افراد کی بہت سی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جن میں لوگوں کو پریشان دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں پولیس اہلکار ایک شخص کے کندھوں پر سوار ہو کر تھانے کی عمارت میں داخل ہو رہا ہے۔
سب انسپکٹر کی وردی پہنے یہ شخص پنجاب پولیس کا اہلکار نہیں بلکہ ملک کے باقی تین صوبوں میں سے کسی ایک میں اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں یہ شخص آفسر کو تھانے کی عمارت کی سیڑھیوں پر چھوڑتا ہے جبکہ اس شخص کے ہاتھوں میں موجود کاغذات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی سائل ہے۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو پر کسی نے جئے بھٹو کا گانا لگا کر اسے سندھ پولیس سے منسوب کرنے کی کوشش کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News