مس انگلینڈ مقابلے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ماڈل بغیر میک اپ کیے سیمی فائنل جیت کر فائنل میں پہنچ گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 20 سالہ میلیسا راؤف مس انگلینڈ کے فائنل مقابلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

میلیسا راؤف کا کہنا ہے کہ یہ بات میرے لیے بہت اہمیت رکھتی تھی کیوںکہ مجھے لگتا ہے کہ مختلف عمر کی لڑکیاں صرف اس لیے میک اپ کرتی ہیں کہ وہ ایسا کرنے کے لیے دباؤ محسوس کرتی ہیں اور اپنی کمی کو میک اوور کے ذریعے چھپاتی ہیں۔

ماڈل نے کہا کہ اگر کوئی اپنی جلد کے ساتھ خوش ہے تو اسے اپنا چہرا میک اپ سے ڈھکنے کی کوئی ضرورت نہیں، ہماری کمیاں ہی ہمیں دوسرے تمام لوگوں سے منفرد بناتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں انہیں بھی احساس ہوا کہ وہ اپنی جلد کے ساتھ ہی خوبصورت ہیں اس لیے فیصلہ کیا کہ وہ اس مقابلے میں بغیر میک اپ کے ہی حصہ لیں گی۔

واضح رہے کہ جنوبی لندن سے تعلق رکھنے والی میلیسا راؤف میک اپ کیے بغیر ہی مس انگلینڈ کے فائنل مقابلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔
میلیسا راؤف اب اکتوبر میں ہونے والے فائنل میں مس انگلینڈ کے تاج کے لیے مقابلہ کریں گی۔
کالج کی طلبہ میلیسا نے اپنی قدرتی خوبصورتی کو ترجیح دیتے ہوئے بغیر کسی میک اپ کے ہی سیمی فائنل جیت کر فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
