
پیسا انسان کی ایک اہم ضرورت ہے اور ہر انسان پیسے کمانے کے لئے دن رات محنت کررہا ہوتا ہے اور ہر انسان یہی چاہتا ہے کہ اس کے پاس زیادہ سے زیادہ پیسے ہوں۔
لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ پیسوں میں لونگ کو رکھنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ اگر نہیں جانتے تو آئیے اس خبر میں ہم آپکو بتاتے ہیں۔
پیسوں کو عام طور پر پرس میں رکھا جاتا ہے اور اکثر ہمارے پرس میں کوئی کھانے کی چیز موجود ہوتی ہے اور وہ چیز پرس میں گرِ بھی جاتی ہے جس سے چیونٹیاں یا چھوٹے چھوٹے سے کیڑے ہو جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ کو معلوم ہے کہ کرنسی نوٹ کے اوپر یہ نمبر کیوں ہوتے ہیں؟ دلچسپ وجہ جانیے
تو لونگ کو پرس میں پیسوں کے ساتھ رکھنے سے آپ ان کیڑوں سے بھی بچ سکتے ہیں اور کاغذ کھانے والا کیڑا جو اکثر سالوں سے رکھے ہوئے پیسوں کو کھا لیتا ہے، اس سے بھی بچ سکتے ہیں۔
لونگ کو پیسوں میں رکھنے سے ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ نوٹ جلد پھٹتے نہیں ہیں کیونکہ کوئی بھی کرنسی نوٹ 75 فیصد کاٹن اور 25 فیصد لینن سے بنتی ہے جبکہ لونگ میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو ان انزائمز کو محفوظ رکھتے ہیں جو نوٹ کو خراب ہونے سے بچاتا ہے۔
پرانے زمانے میں یہ کہا جاتا تھا کہ لونگ کو پیسوں میں رکھنے سے اس میں برکت رہتی ہے جبکہ اصل زندگی میں شاید اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News