 
                                                                              کرنسی سے مراد ایسی چیز ہوتی ہے جس کے بدلے دوسری چیزیں خریدی یا بیچی جا سکیں اور اگر یہ چیز کاغذ کی بنی ہو تو یہ کاغذی کرنسی کہلاتی ہے۔
کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار اس کی کرنسی پر ہوتا ہے جس ملک کی کرنسی دنیا کے ایک حساب کے تحت مضبوط ہوگی اسی ملک کی معیشت مضبوط ہوگی اور دنیا کی نظر میں اس ملک کی ترقی دنیا کی نظر میں مستحکم قرار پائے گی۔
روپیہ:
پاکستان، بھارت اور انڈونیشیا وہ تین ممالک ہیں جن کی کرنسی کو روپیہ کہا جاتا ہے، تقسیمِ ہند سے قبل سکے کے لیے لفظ روپیہ کا استعمال شروع کیا گیا جو کہ قیام پاکستان کے بعد اس کی کرنسی کے لیے بھی استعمال کیا جاتا رہا۔
ڈالر:
ڈالر دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی کرنسی ہے جو امریکہ آسٹریلیا، کینیڈا، سنگاپور اور کئی دیگر ملکوں میں استعمال ہوتا ہے، حیرت کی بات یہ ہے کہ ڈالر لفظ کا ماخذ انگریزی نہیں بلکہ جرمن زبان ہے۔
ریال:
سعودی عرب، قطر، ایران یمن اور عمان کی کرنسی کو ریال کہا جاتا ہے، عام انسان کی سوچ یہی ہوگی کہ ریال عربی زبان کا لفظ ہے جب کہ حقیقت میں اس لفظ کا عربی زبان سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ لاطینی زبان کا لفظ ہے۔
پاؤنڈ:
برطانیہ کی کرنسی کو پاؤنڈ کہا جاتا ہے، یہ پاؤنڈ برطانیہ کے علاوہ مصر، لبنان، سوڈان اور شام میں بھی بطور کرنسی استعمال کیا جاتا ہے، یہ لفظ لاطینی لفظ پاؤنڈس سےنکلا ہے جس کے معنی وزن کے ہیں۔
دینار:
کویت، اردن، الجزائر اور سربیا کی کرنسی کو دینار کہا جاتا ہے، قدیم روم میں دینار کا استعمال سب سے پہلے نظر آتا ہے یہ چاندی کے بنے ہوئے سکوں کو کہا جاتا تھا جو کہ اب کئی ملکوں کی کرنسی بن چکی ہے۔
وون:
چین کی کرنسی یوآن، جاپان کی کرنسی ین اور کوریا کی کرنسی وون کہلائی جاتی ہے، اس کا مطلب گول سکہ ہوتا ہے اور ان تمام ممالک میں ناموں کے ذرا سے فرق سے یہ رائج ہیں۔
کرونا:
کرونا کا نام سامنے آتے ہی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ ایک بیماری ہے مگر درحقیقت شمالی یورپ کے کئی ممالک جن میں سوئیڈن، ناروف ڈنمارک آئس لینڈ شامل ہیں، ان کی کرنسی کا نام کرونا ہے اور کرونا درحقیقت ایک لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی تاج کے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 