
اس خبر میں آج ہم آپکو بتائیں گے کہ دانتوں کے درمیان فاصلہ ہونے کا کیا مطلب ہوتا ہے۔
اکثر لوگوں کے اوپر کے دانتوں کے درمیان فاصلہ ہوتا ہے، بعض لوگ دانتوں کے درمیان موجود گیپ کو خوش قسمتی کی علامت قرار دیتے ہیں۔
جن افراد کے دانتوں میں فاصلہ ہوتا ہے وہ ہر معاملے میں خوش نصیب ہوتے ہیں لیکن اکثر افراد اس گیپ سے مطمئن نہیں ہوتے اور مہنگے مہنگے ٹریٹمنٹ کروا کے اس گیپ کو ختم کر دیتے ہیں۔
ایسے افراد کا کہنا ہے کہ اس گیپ کی وجہ سے وہ بالکل بھی اچھے نہیں لگتے اور یہ فاصلہ ان کی خوبصورتی میں خلل بھی ڈالتا ہے۔
دانتوں کے درمیان موجود فاصلے کے پیچھے کچھ راز ہیں جس کے بارے میں ہم آپکو بتائیں گے۔
ذہین:
جن لوگوں کے دانتوں کے درمیان فاصلہ ہوتا ہے وہ بہت زیارہ ذہین اور تخلیقی ہوتے ہیں۔
باتونی:
ایسے افراد کو باتیں کرنے کا بہت شوق ہوتا ہے، یہ افراد ہر کسی سے باتیں کرنے شروع ہوجاتے ہیں، چاہے وہ کوئی اجنبی ہو یا پھر ان کے دوست۔
پیسے والے ہوتے ہیں:
جن افراد کے دانتوں کے درمیان فاصلہ ہوتا ہے وہ بہت پیسے والے ہوتے ہیں، ایسے افراد مالی طور پر بہت مستحکم ہوتے ہیں اور ان کو اپنے پیسے کس طرح استعمال کرنے ہیں اس بات سے بھی یہ لوگ بخوبی واقف ہوتے ہیں۔
کھانے کے شوقین:
جن افراد کے دانتوں کے درمیان فاصلہ ہوتا ہے وہ لوگ کھانے کے بھی شوقین ہوتے ہیں، ایسے افراد کچھ بھی کھا لیتے ہیں اور کھانے میں نقص نہیں نکالتے۔ یہ افراد انتہائی خوش قسمت تصور کئے جاتے ہیں زندگی کا کوئی بھی موڑ ہو اس میں کامیاب رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News