بھارت میں کھانا دیر سے دینے پر باپ نے تیز دھار آلے سے بیٹی کو قتل کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں ایک سنگدل باپ نے کھانا دیر سے دینے پر بیٹی کو قتل کر دیا۔
مقامی پولیس کے مطابق پڑوسیوں سے جانچ پڑتال پر معلوم ہوا کہ 55 سالہ شخص 6 بچوں کا باپ ہے، باپ کا اپنی جواں سالہ بیٹی سے کھانا دیر سے دینے پر جھگڑا ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلے چیخ و پکار کی پھر طیش میں آکر بیٹی کو تیز دھار آلے سے زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس دنیا سے چل بسی۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر باپ کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی لڑکی کی ایک ہفتے بعد شادی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
