Advertisement
Advertisement
Advertisement

نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے کا یہ روپ آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا

Now Reading:

نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے کا یہ روپ آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا

اس خبر میں آج ہم آپکو نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے کے اُس روپ کے بارے میں بتائیں گے جو شاید آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

کائنات کے رازوں کو جاننے کے لیے خلا میں بھیجے جانے والی جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے ہمارے نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے کا وہ روپ پیش کیا ہے جو پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔

ان تصاویر میں مشتری کو جگمگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ اس کے مشہور زمانہ دائرے یا رنگز مدھم نظر آرہے ہیں جبکہ 2 چاند بھی دیکھے جاسکتے ہیں، مشتری کا سرخ نشان یا اتنا بڑا طوفان جو زمین کو بھی نگل سکتا ہے، وہ تصاویر میں جگمگا رہا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق ہم نے کبھی بھی مشتری کو اس طرح نہیں دیکھا، یہ دنگ کردینے والی تصاویر ہیں اور درحقیقت ہمیں تو اتنے اچھے نتیجے کی توقع نہیں تھی۔

Advertisement

ان انفرا ریڈ تصاویر کو ماہرین نے نیلے، سفید، سبز، زرد اور نارنجی رنگوں سے مزئین کیا تاکہ سیارے کے مختلف حصوں کو نمایاں کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ جیمز ویب ٹیلی اسکوپ امریکی خلائی ادارے ناسا، یورپی خلائی ادارے اور کینیڈین اسپیس ایجنسی (سی ایس اے) کا 10 ارب ڈالرز کی لاگت کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کو 2021 کے آخر میں خلا میں بھیجا گیا تھا اور جولائی میں اس کی اولین تصاویر جاری ہوئی تھیں۔

جیمز ویب کی نمایاں خصوصیات میں اس کا سب اہم حصہ 6.5 میٹر کے حجم کا آلہ انعکاس (Mirror) ہے جو کہ 31 سال قبل بھیجی گئی ٹیلی اسکوپ ’ہبل‘ کے آلہ انعکاس سے 3 گنا بڑا ہے۔

خلائی دوربین کا منصوبہ 30 سال کے عرصے میں پایہ تکمیل تک پہنچا اور اسے رواں صدی کے بڑے سائنسی منصوبوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر