Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر کے پاس موجود یہ آلہ کیسے کام کرتا ہے؟ اس کے متعلق اہم معلومات جانیں

Now Reading:

ڈاکٹر کے پاس موجود یہ آلہ کیسے کام کرتا ہے؟ اس کے متعلق اہم معلومات جانیں

اکثر ہم جب بیمار ہوتے ہیں اور علاج کے لئے ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ ڈاکٹر کے پاس ایک آلہ ہوتا ہے جس کو وہ کان میں لگا کر ہماری دھڑکنیں سنتے ہیں۔

ہم میں سے بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہوں گے کہ اس آلے کے ذریعے کیسے ہماری دھڑکنوں کی آواز ڈاکٹر کے کانوں تک پہنچتی ہے، تو اس خبر میں آج ہم آپکو اس آلے کے بارے میں بتائیں گے۔

اس آلے کو سٹیتھوسکوپ کہتے ہیں، اس کو ایک فرانسیسی ڈاکٹر نے 1816 میں ایجاد کیا تھا،  اس آلے کی ایجاد کا مقصد مریض کے جسم کے اندرونی حصوں میں پیدا ہونے والی آواز کو سننا اور ان کا مشاہدہ کرنا تھا کہ آیا وہ معمول پر ہیں یا نہیں۔

یاد رہے کہ دنیا کا پہلا سٹیتھوسکوپ لکڑی سے بنایا گیا تھا۔

Advertisement

اب ہم آپکو بتاتے ہیں کہ یہ آلہ کام کیسے کرتا ہے۔

اس آلے کا وہ حصہ جو مریض کے جسم سے لگایا جاتا ہے وہ اسٹیل کا بنا ہوتا ہے، اس گول کے حصے کے اوپر پلاسٹک کی پتلی سے تہہ موجود ہوتی ہے اسے ڈایا فرام کہتے ہیں، یہ ڈایا فرام جسم کے اندر کی آوازوں کو محسوس کر کے ہلتا ہے۔

یہی آواز کھوکھلے پلاسٹک کے تاروں (پی وی سی پائپس) اور اسٹیل کے ٹرنک سے گزر کر ائیر پیس تک پہنچتی ہے جس سے ڈاکٹر مریض کے معدے، پھیپھڑے، دل کی آواز اور خون کی روانی چیک کرتے ہیں۔

سٹیتھوسکوپ بلڈ پریشر چیک کرنے کے لئے بھی بلڈ پریشر کی مشین کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سٹیتھوسکوپ زیادہ مہنگا نہیں ہوتا لیکن کارڈیالوجسٹ یعنی دل کے امراض کے ماہرین کے پاس جدید قسم کے سٹیتھوسکوپ موجود ہوتے ہیں جن کی قیمت کئی لاکھ میں ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر