
ہماری جانب سے صارفین کے لئے تصویری پہیلیوں کے سلسلے کا آغاز کیا گیا تھا جو کہ آج بھی جاری ہے اور اسی صورت میں آج ایک اور پہیلی حل کے لئے دی جارہی ہے۔
تصویری پہیلیاں دماغ کو تیز کرنے اور دماغی صلاحتیوں کو پرکھنے کے لئے بہت کارآمد ہوئی ہیں لیکن ان پہیلیوں میں کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جو دماغ کو گھما کر رکھ دیتی ہیں۔
آج بھی ایک پہیلی کو حل کر کے اپنی دماغی صلاحیتوں کو آزمائیں گے، یہاں ہم بھی مدد کریں گے لیکن آپکی کوشش کے بعد۔
آپ کو بس اس تصویر میں موجود زرافوں میں موجود ایک سانپ کو ڈھونڈنا ہے۔
سننے میں تو آسان لگ رہا ہوگا مگر اس تصویر میں سانپ کو بہت اچھی طرح چھپایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اس دفتر میں کتنے لوگ موجود ہیں؟ دماغ گھما دینے والی پہیلی
چلیں ہم آپکی مدد کرتے ہیں اور آپکو صرف اتنا بتا دیتے ہیں کہ اس تصویر میں سانپ کو زرافے جیسی رنگت کے ساتھ ہی رکھا گیا ہے۔
کیا آپ کو اس میں سانپ نظر آیا؟ اگر نہیں تو گھبرائیں مت ایک بار اور تلاش کرلیں۔
آگیا ہے نظر یا اب تک ڈھونڈ ہی رہے ہیں؟
اگر آپ کو جواب معلوم ہوگیا ہے تو نیچے کمنٹس میں ضرور بتائیں۔
اور اگر آپکو جواب نہیں ملا تو گھبرائیں مت، آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
اس کا جواب آپ نیچے ایک تصویر کی شکل میں دیکھ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News