Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاپتا کتا 2 ماہ تک غار میں کیسے زندہ رہا؟

Now Reading:

لاپتا کتا 2 ماہ تک غار میں کیسے زندہ رہا؟

اکثر لوگوں کے لیے ان کے پالتو جانور خاندان کے افراد کی طرح ہوتے ہیں جو انہیں زندگی کے مختلف مراحل میں مدد کا سہارا دیتے ہیں۔

گھر میں ادھر ادھر دوڑتے بھاگتے یہ دوست، میاں بیوی کو اپنا رشتہ مضوط بنانے میں مدد کر سکتے ہیں، بچوں کے ساتھ کھیل کود سکتے ہیں اور جب بچے بڑے ہو کر گھروں سے دور چلے جاتے ہیں تو یہی جانور والدین کے دیرینہ دوست بن جاتے ہیں۔

امریکی ریاست میسوری کے علاقے پیریویل میں ایک گھر سے 9 جون کو لا پتا ہونے والے 13 سالہ کتے ایبی کی تلاش بھی اس کے مالک جیف بونہرٹ نے مایوس ہو کر چھوڑ دی تھی  تاہم اچانک ایک غار سے اس کے ملنے کی خبر آ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 اگست کو کچھ لوگ غاروں میں گھومنے کے لیے نکلے تھے کہ انہوں نے ایک غار میں ایک کتے کو پایا، جس کے بارے میں بعد میں معلوم ہوا کہ وہ لا پتا کتیا ایبی ہے۔

Advertisement

بونہرٹ کا کہنا تھا کہ ان کی پالتو کتیا ایبی چند ہفتے بعد ہی 14 سال کی ہونے والی ہے، مجھے حیرت ہے کہ اس نے خود کو 60 دن تک خود کو غار میں پھنسے رہنے کے دوران زندہ رکھا، کیوں کہ غار سے نکلنے کا راستہ آسان نہیں تھا، اندر اندھیرا تھا اور درجہ حرارت 14 ڈگری سیلسیئس تھا۔

انہوں نے بتایا کہ شاید ان کی کتیا غار کے اوپر کسی سوراخ یا دراڑ میں سے نیچے گری ہوگی اور غار میں ہر جگہ اس کے قدموں کے نشان بتاتے ہیں کہ اس نے باہر نکلنے کی کوشش کی لیکن پھر مایوس ہو کر بیٹھ گئی۔

مالک نے کہا کہ ایبی کا وزن عام طور پر تقریباً 23 کلو گرام ہوتا ہے لیکن غار میں اس کا وزن کم ہو گیا ہے کیوں کہ کھانے کو کچھ خاص نہ مل رہا ہوگا، یہاں تک کہ اس میں بھونکنے کی طاقت بھی نہیں بچی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر