Advertisement
Advertisement
Advertisement

کروڑوں سال قدیم ڈائنا سور کے بچے کا ڈھانچہ مل گیا، تصاویر دیکھیں

Now Reading:

کروڑوں سال قدیم ڈائنا سور کے بچے کا ڈھانچہ مل گیا، تصاویر دیکھیں

اس خبر میں آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کروڑوں سال قدیم ڈائنا سور کے بچے کا ڈھانچہ کہاں سے ملا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک پرتگال میں ایک گھر کی کھدائی کے دوران دنیا کے سب سے بڑے ڈائنا سار کے بچے کی باقیات مل گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ لزبن یونیورسٹی کے ماہرین نے ماہ اگست کے آغاز میں پرتگالی شہر پومبل میں کھدائی مکمل کر کے ایک بڑے ڈائنا سار کے ڈھانچے کے کچھ حصے نکالے۔

ڈائناسار کی یہ ہڈیاں 2017 میں اس وقت دریافت ہوئی تھیں جب ایک شخص اپنے گھر میں تعمیراتی کام کروا رہا تھا اور اس کے بعد سے ماہرین وہاں کھدائی کر رہے تھے۔

Advertisement

اس حوالے سے محققین کا کہنا تھا کہ اس ڈھانچے کے ملنے پر ہم بہت پرجوش ہیں، یہ ڈائنا سار بہت اچھے طریقے سے محفوظ ہوگیا تھا اور اس سے زمانہ قدیم میں اس خطے میں ڈائنا سارز کے بارے میں کافی کچھ جاننے کا موقع ملے گا۔

ماہرین نے کہا کہ یہ ڈھانچہ ڈائنا سار کی ایک قسم ’بریچیوسورس‘ کا ہے جو 6 سے 16 کروڑ سال پہلے زمین پر گھوما کرتے تھے، زمین پر پائے جانے والے دنیا کے سب سے بڑے ڈائنا سار کی نسل تھی جو 82 فٹ چوڑا اور 39 فٹ لمبا ہوتا تھا۔

محققین نے اس ڈائنا سار کے ڈھانچے کی پسلیوں اور چند دیگر حصوں کو نکالا اور انہیں توقع ہے کہ وہ پورا ڈھانچہ دریافت کرسکیں گے۔

محققین کے مطابق جب تحقیقی کام پورا ہوجائے گا تو یہ یورپ میں ڈائنا سار کا سب سے بڑا ڈھانچہ ثابت ہوسکتا ہے، یہ عام بات نہیں کہ کسی جانور کی پسلیاں اس طرح دریافت ہوجائیں۔

واضح رہے کہ ڈائناسار کو دنیا میں پائے جانے والے جانوروں میں خصوصی اہمیت حاصل رہی ہے کیونکہ یہ اپنی خوفناک جسامت، لمبے قد اور طاقت کی وجہ سے دیگر جانوروں سے منفرد ہوتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر