پرنسز آف ویلز شہزادی ڈیانا کے زیر استعمال رہنے والی کار نیلامی میں 17 کروڑ روپے میں فروخت کر دی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ کے مطابق شہزادی ڈیانا کے زیر استعمال رہنے والی کالے رنگ کی 1986 ماڈل کی فورڈ ایسکارٹ آر ایس ٹربو ایک خریدار نے17 کروڑ روپے میں خریدی ہے۔
یہ گاڑی 1985 سے 1988 تک لیڈی ڈیانا خود ڈرائیو کرتی رہیں۔ ان کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ وہ خود ہی گاڑی ڈرائیو کرنا پسند کرتی تھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی ڈیانا کے زیراستعمال رہنے والی ایک گاڑی کو 52 ہزار پاؤنڈز میں نیلام کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
