
نیوزی لینڈ میں ایک خاندان نے نیلامی میں سوٹ کیس خریدا جسے کھولنے کے بعد گھر والوں کے ہوش اڑا گئے۔
رپورٹس کے مطابق جنوبی آکلینڈ کے رہائشی خاندان نے ایک آکشن میں لاوارث سامان خریدا جو سوٹ کیسوں میں بند تھا اور جب وہ سامان گھر لے کر آئے تو سوٹ کیسوں کے اندر سے انسانی باقیات نکل آئیں۔
خاندان نے نیلامی کے دوران سب سے زیادہ بولی لگائی تھی، لیکن انہیں کیا پتا تھا کہ وہ ایک مصیبت میں پھنسنے جا رہے ہیں، انسانی باقیات دیکھتے ہی انہوں نے گھبرا کر پولیس کو اطلاع کر دی۔
پولیس کے مطابق سوٹ کیس ایک اسٹوریج یونٹ میں پائے گئے تھے جبکہ خریدنے والے خاندان نے قتل کی کوئی واردات نہیں کی۔
اسٹوریج مالک کا کہنا تھا کہ لاوارث مواد کی نیلامی معمول کی بات ہے، ہم پولیس کے ساتھ تعاون کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انسانی باقیات کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور فرانزک تفتیش کار متاثرین کی تعداد کا تعین کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔
پولیس نے لاشوں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے، اور یہ بھی معلوم کیا جا رہا ہے کہ انہیں کیوں اور کس نے قتل کیا تھا، تاحال یہ بھی واضح نہیں ہے کہ لاشیں کتنے افراد کی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News