
بھارت میں اسکول کی لفٹ کے دروازے میں پھنسنے سے خاتون ٹیچر ہلاک ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارت کے شہر ممبئی میں پیش آیا جہاں 26 سالہ ٹیچر اسکول کی لفٹ کے دروازے میں پھنسنے سے ہلاک ہوگئیں۔
26 سالہ ٹیچر چھٹی منزل سے دوسری منزل پر قائم اسٹاف روم میں جانے کے لیے لفٹ استعمال کر رہی تھیں کہ لفٹ کا دورازہ بند ہوگیا اور وہ دروازے کے بیچ میں ہی پھنس گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر نے بیوی کا گردہ چوری کر کے بیچ ڈالا
اسکول انتظامیہ کے مطابق ساتھی اساتذہ نے ٹیچر کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے انہیں باہر تو نکال لیا لیکن وہ شدید زخمی ہو گئیں تھی۔
ٹیچر کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی وی بند کرنے پر بہو نے ساس کی تین انگلیاں کاٹ لیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News