آج ہم آپکو بتائیں گے کہ خراٹے لینے والے افراد میں کس جان لیوا بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
یہ بات مکمل طور پر کوئی نہیں جانتا کہ ہم میں سے کتنے لوگ خراٹے لیتے ہیں لیکن یہ مسئلہ بڑھ رہا ہے، اس سے نہ صرف خراٹے لینے والوں کی اپنی نیند میں خلل پڑتا ہے بلکہ آس پاس کے لوگوں کو بھی کافی پریشانی ہوتی ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق خراٹے لینے والے افراد میں کینسر جیسے جان لیوا مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، ایسے افراد کی سانس نیند کے دوران بار بار رکتی ہے جس سے خراٹوں کے ساتھ ساتھ متعدد طبی پیچیدگیوں کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ تمباکو نوشی یا الکحل کا استعمال کرنے والے، موٹاپے یا ذیابیطس کے شکار افراد میں او ایس اے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
محقیقن نے اس تحقیق کے لیے 62 ہزار سے زیادہ مریضوں کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی تھی اور دریافت ہوا کہ او ایس اے کے شکار افراد کا جسم رات میں آکسیجن کی کمی کا شکار ہوتا ہے جبکہ خون کی شریانوں میں بلڈ کلاٹس کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
محققین نے کہا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ رات میں جسم کے لیے آکسیجن کی کمی کینسر کا خطرہ بڑھاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
