
امریکہ میں میں ایک شخص اس وقت حیران ہوا جب ڈاکٹروں کو اس کے پھیپھڑوں میں تقریباً پانچ سال قبل کھو جانے والی نوز پن ملی۔
35 سالہ جوئی لیکنز ریاست اوہائیو کے سنسناٹی قصبے کے ایک ہسپتال میں گئے جب انہیں کچھ ہفتے قبل سانس لینے میں تکلیف محسوس ہوئی۔
ہسپتال پہنچتے ہی اس کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں اس کے دونوں پھیپھڑوں کا ایکسرے بھی شامل تھا اور ڈاکٹر اس کے پھیپھڑوں میں ایک غیر معمولی چیز کو چپکے ہوئے دیکھ کر دنگ رہ گئے۔
ڈاکٹرز مریض کے پاس ایکس رے لائے تاکہ پتا لگا سکیں کہ آخر یہ کیا چیز ہے، تصویر کا بغور جائزہ لینے کے بعد مریض نے کہا کہ یہ میری وہی نوز پن ہے جسے میں پچھلے پانچ سالوں سے ڈھونڈ رہا ہوں۔
35 سالہ شخص نے کہا کہ تقریباً پانچ سال قبل سوتے ہوئے میں اپنی نوز پن سے محروم ہوگیا تھا۔
انہوں نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ ایک موقع پر میں نے سوچا تھا کہ شاید اس نے غلطی سے کھودیا ہے لیکن میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ میرے پھیپڑوں سے ملے گی۔
لائکنز نے اس چیز کی نشاندہی کرنے کے بعد ایک ہنگامی سرجری کروائی جس کے دوران ڈاکٹروں نے کامیابی کے ساتھ اس کے پھیپھڑوں سے نوز پن نکال لی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News