Advertisement
Advertisement
Advertisement

پھٹے کپڑوں کی ایسی مرمت کہ آنکھوں پر یقین نہ آئے

Now Reading:

پھٹے کپڑوں کی ایسی مرمت کہ آنکھوں پر یقین نہ آئے

جاپان میں قیمتی لیکن پھٹ جانے والے کپڑوں کو رفو کرنے کا علم بہت پرانا ہے جسے ’کاکیٹسوگی‘ کہا جاتا ہے۔

اس کے نتائج اتنے حیرت انگیز ہوتے ہیں کہ کسی ماہر کی آنکھ بھی انہیں نہیں دیکھ سکتی۔ یہاں تک کہ کپڑا بالکل نئے جیسا دکھائی دیتا ہے۔

اگرچہ تیزرفتار دور میں رفوگروں کی اہمیت کم ہوچکی ہے لیکن جاپان میں باریک سوئی اور دھاگے سے قیمتی کپڑوں میں سوراخ بھرنے والے ماہرین اب بھی موجود ہیں جونسل درنسل یہ کام کررہے ہیں۔

 دوسری جانب جاپانی اپنی روایات سے جڑے رہتے ہیں اور یوں وہ پرانے قیمتی اور یادگار کپڑوں یا لباس کو بہترین حالت میں رکھنا چاہتےہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ’کاکیٹسوگی‘ کا ہنر آج بھی زندہ ہے۔

جاپان میں ایک درزی تاکاؤ ماتسوموتو اس کے ماہر ہیں جو گزشتہ 55 برس سے یہی کام کررہے ہیں۔

Advertisement

 اس کے علاوہ باپ اور بیٹی کی ایک ٹیم بھی بہت مشہور ہے جو اس فن میں عالمگیر شہرت رکھتے ہیں۔

اس ٹیکنالوجی میں خود کپڑے سے ہی اس کے دھاگے اور ریشے نکالے جاتے ہیں۔ اس کے بعد ایسیٹون کے محلول میں ڈال کر اس سے اضافی ریشہ ختم کیا جاتا ہے اور دھاگے کو سیدھا کیا جاتا ہے۔

 اس کے بعد کپڑے کے ڈیزائن میں جس رنگ کا دھاگہ ہوتا ہے وہیں اس رنگ کا دھاگہ احتیاط سے لگایا جاتا ہے۔ آخر میں سوراخ کا پھٹے کپڑے کا گمان تک نہیں ہوتا اور پوشاک بالک اصل جیسی دکھائی دیتی ہے۔

لیکن ڈیزائن کے لحاظ سے دھاگے کو مختلف سمتوں میں لایا جاتا ہے اور کپڑے کے دونوں اطراف سے رفو کا عمل انجام دیا جاتا ہے۔ سینے کا عمل مکمل کرنے کے بعد اس رفو کو گوند نما محلول میں  ڈال کر سخت اور پائیدار بنادیا جاتا ہے۔

ٹوکیو میں ایک کمپنی میں ’کاکیٹسوگی‘ کے سب سے زیادہ ماہر ہیں جو انتہائی مشکل سوراخوں کو ٹھیک کرتے ہیں لیکن یہ بہت ہی مہنگا عمل بھی ہے۔

 کپڑے میں نصف سینٹی میٹر سوراخ رفو کرنے کی قیمت 136 ڈالر ( پاکستانی 30 ہزار روپے) اور اس سے بڑے سوراخ کو بھرنے کے لیے 362 ڈالر تک وصول کئے جاتے ہیں۔

Advertisement

کاکیٹسوگی‘ کے استاد میوزیم میں رکھے کپڑوں اور دیگر قیمتی لباس کی مرمت کرتے ہیں اور یہ فن اب بھی زندہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر