اکثر ہم لوگ آن لائن شوپنگ کرنا پسند کرتے ہیں لیکن ڈرتے بھی ہیں کہ کہیں چیز خراب نا نکل آئے، ایک ایسا ہی واقعہ بھارت میں بھی پیش آیا۔
ایک شخص نے آن لائن ویب سائٹ سے ڈرون کیمرہ آرڈر کیا لیکن جب ڈلیوری بوائے وہ پارسل دینے آیا تو اس میں سے ایک کلو آلو نکلے جسے دیکھ کر خریدار حیران ہو گیا اور غصے سے نیلا پیلا ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صارف میشو ڈیلیوری ایگزیکٹو سے پارسل کو ان باکس کرنے کو کہتا ہے، ڈلیوری بوائے نے پارسل کھولا تو اس میں ڈرون کیمرے کی بجائے آلو کے 10 ٹکڑے ملے۔
ऑनलाइन शॉपिंग करना पड़ा महँगा, युवक ने मंगाया ड्रोन, निकला आलू | Unseen India
Advertisementपूरा वीडियो- https://t.co/KxZ0RsZwUl pic.twitter.com/s81XVfE5Vb
— UnSeen India (@USIndia_) September 26, 2022
دریں اثنا، ڈیلیوری ایگزیکٹو کا دعویٰ ہے کہ اس کا اس میں کوئی کردار نہیں تھا۔
اس سے قبل بھی بھارت میں ایسا واقعہ پیش آیا کہ لیپ ٹاپ آرڈر کرنے پر ڈٹرجینٹ بار آئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
