
اکثر سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہوجاتی ہیں جو انسان کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔
ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا میں وہیل تیر رہی ہے لیکن یہ سمندر نہیں بلکہ کچھ اور نظر آ رہا ہے۔
وہیل کے پس منظر میں تارے اور کہکشاں بھی نظر آرہی ہیں جبکہ صارفین یہ دیکھ کر حیران ہیں کہ سمندری مخلوق خلا میں تیراکی کر رہی ہے۔
تو چلیں ہم آپ کو حقیقت بتاتے ہیں کہ یہ کیمرے کی آنکھ کا کمال نہیں ہے بلکہ اسے نظروں کا دھوکا کہا جاسکتا ہے۔
دراصل یہ ویڈیو رات کی تاریکی میں وہیل کی سمندر کے اندر الجی (کائی) کے ساتھ تیرتے ہوئے لی گئی ہے ،وہیل کے ساتھ گہری سبز کائی نے جھلماتے تاروں کا نظارہ پیش کرکے دیکھنے والے کو حیران کر دیا۔
اب اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکیں گے کہ کائی وہیل کے نہ صرف آس پاس موجود ہے بلکہ کچھ اس کی جلد سے بھی چپکی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News