کار کی نمبر پلیٹ کو نیلامی میں ایک شہری نے بھاری رقم ادا کرکے خرید لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مخصوص نمبر پلیٹس کی فروخت کے لیے گرینڈ حیات دبئی ہوٹل میں نیلامی کا انعقاد کیا۔
اس دوران ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نیلامی سے 37.328 ملین درہم کمائے۔
AA 13رجسٹریشن نمبر پلیٹ مخصوص گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کے لیے اس 110ویں کھلی نیلامی کے دوران فروخت ہونے والی سب سے مہنگی چیز تھی۔
AdvertisementThe proceeds of the 110th Open Auction for Distinctive Vehicle Number Plates held by #RTA held at Grand Hyatt #Dubai Hotel on Saturday 17th September amounted to AED37.328 million. https://t.co/6pqh6VIL3f pic.twitter.com/NbZjRv56vY
— RTA (@rta_dubai) September 18, 2022
اس کے علاوہ دیگر نمبر پلیٹس بھی مہنگے داموں فروخت ہوئیں۔ جن میں 3 ملین درہم میں فروخت ہونے والی ”U 70“ نمبر پلیٹ بھی شامل تھی۔
”Z 1000 “2.21 ملین درہم جبکہ نمبر پلیٹ 1.26 ”V 9999“ ملین درہم میں فروخت ہوئی۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نیلامی میں بولی کے لیے 90 پلیٹیں پیش کیں۔
واضح رہے کہ 2020 میں ایک گاڑی کی نمبر پلیٹ V12 کو 7 ملین درہم میں نیلام کیا گیا۔
2016 میں ایک بھارتی تاجر نے پلیٹ نمبر D 5 کے لیے 33 ملین درہم ادا کیے، جسے عالمی سطح پر ریکارڈ کی سب سے مہنگی فروخت سمجھا جاتا ہے۔
یہ مخصوص نمبر پلیٹیں متحدہ عرب امارات میں کاروں کے شوقین افراد کی بڑی دلچسپی کے تحت بیچی جاتی ہیں، جن نیلامیوں کے دوران بھاری رقم خرچ ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
