
بھارتی مداح کی کرکٹر ارشدیپ سنگھ سے لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
اتوار کے روز ہونے والے پاک بھارت میچ کے آخری اوورز میں ارشدیپ سنگھ کی جانب سے کیچ چھوڑنے کا منظر دیکھا گیا جس کے بعد سب ہی ان کو کیچ چھورنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
اس منظر کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کی برسات ہوگئی ہے اور ہر جگہ ارشدیپ سنگھ کو کیچ چھوڑنے والا بہترین آرٹسٹ کہا جارہا ہے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا کی زینت بنی جب بھارتی کرکٹ ٹیم اسٹیدیم سے نکل کر اپنی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے ہوٹل کے لئے روانہ ہونے لگی تو قریب کھڑے بھارتی مداح نے ارشدیپ سنگھ کی آمد پر زور سے آواز لگائی۔
مداح کا کہنا تھا کہ سرادر جی کیچ تو چھوٹتے رہتے ہیں، آپ نے کون سا جان بوجھ کر چھوڑا ہے۔
https://www.facebook.com/watch/?v=1475695382856085
جس کے بعد ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے اس شخص کو جھاڑ پلائی گئی اور کہا کہ یہ بھرت کا پلیئر ہے، اس کے ساتھ یہ رویہ کیسے کرسکتے ہیں۔ یہاں دونوں میں لڑائی ہوگئی۔
ارشدیپ نے اس مداح کو کوئی جواب تو نہ دیا مگر آنکھوں سے غور غور کر دیکھتے رہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس پر مختلف تبصرے کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News