 
                                                                              اکثر سوشل میڈیا پر ہمیں ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہے جو انسان کو خوفزدہ کردیتی ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت میں ایک درخت کو کاٹنے کے بعد درجنوں پرندے مرگئے اور ان کے گھونسلے بھی تباہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست کیرالا ملاپورم ضلع میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور اب صارفین ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درخت گرنے کے وقت سینکڑوں پرندے اڑے اور درخت کے گِرتے ہی متعدد پرندے اس کی زد میں آکر مر گئے۔
اس ویڈیو کو انڈین فاریسٹ سروس آفیسر پروین کاسوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ ہر ایک کو گھر کی ضرورت ہے ہم کتنے ظالم بن سکتے ہیں۔
Everybody need a house. How cruel we can become. Unknown location. pic.twitter.com/vV1dpM1xij
— Parveen Kaswan, IFS (@ParveenKaswan) September 2, 2022
اس ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر سخت مذمت کر رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی شاہراہ پر ترقیاتی کام جاری تھا جس کی وجہ سے درخت کو کاٹا گیا جبکہ اس واقعے کے بعد کیرالا کے محکمہ جنگلات نے وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ درخت کو سرکاری اجازت نامے کے بغیر کاٹا گیا تھا۔
واضح رہے کہ درخت کاٹنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 