Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوہر نے بیوی کا گردہ چوری کر کے بیچ ڈالا

Now Reading:

شوہر نے بیوی کا گردہ چوری کر کے بیچ ڈالا

بھارت میں شوہر نے اپنی بیوی کا گردہ چوری کر کے بیچ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے گاؤں کوڈومیٹا میں پیش آیا جہاں خاتون نے یہ دعویٰ کردیا کہ ان کے شوہر پراسنت کونڈو نے ان کا گردہ چوری کر کے بلیک مارکیٹ میں فروخت کردیا ہے۔

خاتون رنجیتا کونڈو نے بتایا کہ شوہر پراسنت کونڈو نے چار سال قبل دھوکے سے اس کا گردہ چوری کیا تھا جسے بعد ازاں فروخت کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کافی دن سے پیٹ اور کمر میں غیر معمولی تکلیف تھی جس کے معائنے  کے لیے وہ ڈاکٹر کے پاس گئی جہاں اسے پتہ چلا کہ اس کے جسم میں صرف ایک گردہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسے 2018 میں گردے میں پتھری ہونے کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، شوہر نے کہا تھا آپریشن ہوگا اور یہ پتھری نکال دی جائے گی لیکن اس نے گردہ ہی نکلوا دیا۔

Advertisement

رنجیتا کونڈو نے کہا کہ اسے اس وقت علم اس لیے نہیں ہوا کیونکہ بے ہوشی کا انجیکشن دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ خاتون کا شوہر بنگلا دیشی شہری ہے جو غیر قانونی امیگرینٹ کے طور پر رہائش پذیر تھا۔

خاتون کے مطابق ان کی شادی کو 12 سال ہوچکے ہیں اور ان کے دو بچے بھی ہیں، دو ماہ قبل ان کا شوہر کسی عورت کے ہمراہ فرار ہوگیا جس کے بعد اب وہ اپنی والدہ کے گھر رہ رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر