
چین ایشیا کے مشرق میں واقع ہے جو کہ پاکستان کہ دو سال بعد وجود میں آیا اور سب سے پہلے چین کو پاکستان نے تسلیم کیا۔
پہلا غیر ملکی طیارہ پی آئی اے تھا جس نے چین کی سرزمین پر لینڈ کیا اور اس کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔
چینی بہت پسی ہوئی قوم تھی.جاپان نے دوسری جنگ عظیم میں تقریباً 2کروڑ چینی مارے تھے۔
چین کو بینکنگ کا نظام ایک پاکستانی معیشت دان نے دیا، ہمارے دیے ہوئے نظام کو لیکر آج چین کہاں اور ہم کہاں ہیں؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ امریکہ جیسا طاقت ور ملک بھی آج چین کا1.31 ٹریلین ڈالر مقروض ہے اور امریکن پرائویٹ کمپنیاں 19.5ٹریلین ڈالر کی مقروض ہیں۔
چینی لوگ چین کا نقصان ذاتی نقصان تصور کرتے ہیں، چین میں فیس بک بلاک ہے اسکے باوجود بھی 95ملین صارفین ہیں۔
دنیا میں زیادہ بلند و بالا عمارتیں چین میں ہیں،چین کا قومی کھیل ٹیبل ٹینس ہے جبکہ دنیا کی سب سے بڑی فوج بھی چائنہ کی ہے۔
چین میں ہر سال 20سال پرانے 20ملین درخت چوپس اسٹک کے لیے کاٹے جاتے ہیں.
چین دنیا کا امیر ترین ملک ہے مگر آج بھی 10کروڑ لوگ روزانہ 1ڈالر سے کم خرچے پر گزارہ کرتے ہیں۔
دنیا میں سب سے زیادہ لوگ چائنہ سے ہیں،چائنہ کی آبادی 1ارب35کروڑ ہے اوردنیا کا ہر پانچواں شخص چینی ہے جبکہ دنیا کے 14 فیصد لوگ چینی زبان بولتے ہیں۔
چین رقبے کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے، پہلا روس دوسرا امریکہ تیسرا کینیڈا ہے۔
چینی گرم پانی پیتے ہیں اورامیر غریب افسر مزدور سب ایک ہی میز پر کھاتے ہیں۔
ایک حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ چین میں چوری کی سزا موت ہے اور گولی سے مارتے ہیں جبکہ گولی کا معاوضہ ادا کرنے سے پہلے لاش ورثہ کو نہیں دیتے۔
چین کی ایک مقبول کہاوت ہے کہ اگر آپ ایک سال کا منصوبہ بنانا چاہتے ہو تو مکئی لگاؤ، اگر دس سال کا منصوبہ بنانا چاہتے ہو تو درخت لگاؤ اور اگر صدیوں کا منصوبہ بندی چاہتے ہو تو لوگوں کو تربیت دو اور تعلیم دو۔.
چین کے 97 فیصد نوجوان چین کے اندر تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News