Advertisement
Advertisement
Advertisement

پینشن بند؛ 102سالہ بزرگ اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دینے کیلئے دلہا بن کر حکومتی دفتر کے باہر پہنچ گیا

Now Reading:

پینشن بند؛ 102سالہ بزرگ اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دینے کیلئے دلہا بن کر حکومتی دفتر کے باہر پہنچ گیا

پینشن بند ہونے کے باعث 102 سالہ بزرگ زندہ ہونے کا ثبوت دینے کیلئے دلہا بن گیا۔

حال ہی میں بھارت میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں حکام نے ایک بزرگ شخص کی پینشن بند کر دی کیونکہ انکا خیال تھا کہ اب وہ بزرگ انتقال کر چکے ہوں گے۔

لیکن حقیقت یہ نہیں تھی کیونکہ وہ شخص زندہ تھا، دولی چند نامی بھارتی بزرگ شہری نے حکام کو اپنے زندہ ہونے کا کہا لیکن حکام ماننے کو تیار نہیں تھے۔

بزرگ نے حکام کو یقین دلانے کیلئے ایک انوکھا طریقہ اپنایا اور وہ یہ کہ انہوں نے عروسی جوڑا پہنا اور بگھی میں بیٹھ کر حکومتی دفتر کے باہر پہنچ گئے۔

بگھی کے آگے ایک بورڈ لگا ہوا تھا جس پر ہریانوی زبان میں سرخ رنگ سے لکھا تھا کہ تھارا پھوپھا ابھی زندہ ہے اور اسی کے نیچے بزرگ شہری کی عمر بھی لکھی ہوئی تھی۔

Advertisement

اس انوکھے احتجاجی مظاہرے میں سماجی کارکن نوین جے ہند کے علاوہ کافی لوگ بھی دولی چند نامی بھارتی بزرگ شہری کے ہمراہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر