Advertisement
Advertisement
Advertisement

زمین پر چاند کی وادی، مگر کہاں؟

Now Reading:

زمین پر چاند کی وادی، مگر کہاں؟

چاند کی وادی جنوب مشرقی ارجنٹینا کے صوبہ سان یوان میں ایک ممنوعہ علاقہ ہے جو کہ جنوب میں تلامپایا نیشنل پارک تک پھیلا ہوا ہے۔

یہ وادی انتہائی عجیب و غریب گول چٹانوں اور مشروم کی جیسی اونچی چوٹیوں پر مشتمل ہے۔

اس کی مٹی بھی نادر و نایاب ہے جو کہ مختلف رنگ ہیئت اور معدنیات وغیرہ سے بنی ہے اسکے اہم ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ دو سو ملین سال قبل والی زمین کے جیسی ہے اور اس وقت سے اب تک زمین پہ آنے والے طوفانوں کے نشانات انکی وجہ سے ہونے والا زمینی کٹاؤ اور چھوٹی چٹانوں پہ مشتمل ہے۔

کٹاؤ کی بدولت ٹوٹنے والی پہاڑیاں اب مضبوط چٹانوں اور سخت پتھروں کی شکل میں ہیں۔

یہ وادی جو کبھی زرخیز زمین تھی اب کئی جانوروں اور پودوں کے فوسلز اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے جن پہ ریسرچ کے لئے ساری دنیا سے سائنسدان ادھر آتے ہیں.

Advertisement

ہزاروں سالوں سے ہونے والی زمینی تبدیلیاں اور بننے والے فوسلز ارتقاء کے ماہرین کے لئے خاص اہمیت رکھتے ہیں۔

یہاں پانے جانے والے چٹانوں کے ٹکڑے گیندوں کے جیسے ہیں اور ابھی تک اپنی اصلی حالت میں برقرار ہیں۔

لاکھوں سال قبل والی وادیاں جو کہ ہزاروں فٹ بڑی چٹانوں کے نیچے دب چکی تھی وہ اب زمین کی حرکت اور بڑے پیمانے پر آنے والی زلزلوں سے ٹیکٹونک پلیٹوں کے اپنی جگہ سے ہل جانے سے واضح ہو گئی ہیں۔

یہ وادی بھی انہیں میں سے ایک ہے اور ہمیں اپنے سیارے کے ماضی کو دیکھنے میں مدد دے رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر