بھارت میں ایک شخص کو بریانی کا آن لائن آرڈر دینا مہنگا پڑگیا۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق بھارت کی فوڈ ڈلیوری کمپنی زوماٹو کی طرف سے انٹرسٹی سروس متعارف کروائی گئی۔
اس سروس کے ذریعے بھارتی شہر گروگرام کے رہائشی ایک شخص نے 1 ہزار 536 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے بریانی آرڈر کی مگر جب اس کا آرڈر گھر پہنچا تو اس میں بریانی کی بجائے سالن موجود تھا۔

یہ آرڈر پولیٹیکل اینڈ پالیسی ایڈوائزر اور سی پی ایل فیلوز کے بانی پراتیک کنول نے کیا تھا۔
اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں نے زوماٹو کے ذریعے حیدرآباد کے ہوٹل شاداب سے بریانی آرڈر کی تھی لیکن مجھے سالن کا ایک باکس ملا ہے۔
پراتیک نے اپنی ٹوئٹ میں ڈلیوری بوائے دپندر گوئل کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میرا ڈنر کا پلان تو ہوا میں ہی رہ گیا، اب آپ پر ایک بریانی قرض ہے جو آپ کو گڑگاﺅں میں مجھ تک پہنچانی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
