Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کا بدترین ٹوائلٹ کس ملک میں ہے؟ جانیے

Now Reading:

دنیا کا بدترین ٹوائلٹ کس ملک میں ہے؟ جانیے

 آج ہم آپکو بتائیں گے کہ دنیا کا بدترین ٹوائلٹ کس ملک میں ہے۔

58 سالہ برطانوی بلاگر گراہم آسکی نے دنیا کا سب سے بدترین ٹوائلٹ آخر کار ڈھونڈ ہی لیا۔

بدترین ٹوائلٹ ڈھونڈنے کے لئے برطانوی بلاگر نے 91 ممالک کا دورہ کیا جس کے بعد آخرکار انہوں نے تاجکستان میں دنیا کا سب سے خراب ٹوائلٹ ڈھونڈ ہی لیا۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے دنیا کے سب سے خراب ٹوائلٹ کی تلاش میں 75 ہزار میل سفر طے کیا۔

Advertisement

اس حوالے سے گراہم آسکی نے بتایا کہ 150 ہزار پاؤنڈ خرچ اور 6 برِاعظموں کے 91 ممالک کا دورہ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ تاجکستان میں دنیا کا سب سے بدترین ٹوائلٹ موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے دنیا کے بہترین باتھ روم استعمال کیے جہاں دنیا کی ہر سہولت موجود تھی لیکن تاجکستان میں موجود ٹوائلٹ دنیا کا سب سے غلیظ ترین ٹوائلٹ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تاجسکتان کے شہر ’عینی‘ میں دنیا کا سب سے بدترین ٹوائلٹ 5 فٹ لکڑی کے اسٹال پر واقع ہے جس کے چاروں جانب غلاظت کے ساتھ چوہے اور زہریلے سانپ موجود ہیں البتہ اس ٹوائلٹ میں پرائیوسی کے نام پر چاروں جانب انتہائی خراب کپڑا لگایا ہوا ہے۔

برطانوی بلاگر کے مطابق میں نے دنیا کے کئی ٹوائلٹ کا تجربہ کیا ہے، کچھ صرف ٹھیک تھے، لیکن یقین مانیں اس طرح کے ٹوئلٹ میں ایک منٹ بھی وقت گزارنا انتہائی مشکل اور ناقابلِ برداشت تصور ہے۔

انہوں نے دنیا میں جتنے بھی ٹوائلٹ استعمال کیے ان میں سے بینن میں موجود ایک کرسی کی شکل میں ٹوائلٹ موجود تھا جس کی بالٹی پر ٹوائلٹ کا ڈھکن موجود تھا، بنگلہ دیشن میں ایک سِنک جبکہ چین میں موجود ایک باتھ ٹَب میں تقریباً ایک یا 2 لیٹر پانی سے بھرا ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سب سے زیادہ کرب ناک ٹوائلٹ کا تجربہ انڈونیشیا میں کیا جو زمین سے تقریباً 10 فٹ کی بلندی پر موجود تھا، اس کے استعمال کرنے والوں کو ٹائلٹ تک پہنچنے کے لیے لکڑی کے تختوں کا استعمال کرنا پڑتا تھا۔

Advertisement

گراہم آسکی کا کہنا تھا کہ یہ ٹوئلٹ ایک گاؤں میں موجود تھا جہاں پرائیویسی نہ ہونے کے برابر تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر