
اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ میاں اپنی بیوی کے میکے سے نہ آنے پر خوش ہوتے ہیں لیکن آج کی ویڈیو میں شوہر نے بیوی کے میکے سے نہ آنے پر ایک انوکھا کام کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں ہوری لال نامی شخص ناراض بیوی کے میکے سے نہ آنے پر احتجاجاً ٹرانسمیشن ٹاور پر چڑھ گیا۔
पत्नी को लेने ससुराल पहुंचा था युवक ससुराल वालों ने नहीं भेजा तो पति बन गया शोले फिल्म का धर्मेंद्र और चढ़ गया हाईटेंशन टावर पर.. pic.twitter.com/jXyPJx1pua
— alkesh kushwaha (@alkesh_kushwaha) September 21, 2022
وائرل ویڈیو میں اس شخص کو 75 فٹ اونچے ٹاور پر چڑھا دیکھا جاسکتا ہے۔
بعدازاں پولیس نے اس شخص کو نیچے آنے کے لیے منایا لیکن فائدہ نہیں ہوا تاہم جب پولیس والوں نے اسے یقین دلایا کہ وہ اس کی بیوی کو واپس بھیج دیں گے تو وہ قائل ہو گیا اور ٹاور سے نیچے اتر گیا۔
پولیس والے اس شخص کو اپنے ساتھ تھانے لے گئے اور اس کے سسرال والوں کو بھی پوچھ گچھ کے لیے تھانے بلوایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News