
کینیڈین جوڑے کو 17 سال قبل کھو جانے والی انگوٹھی نہر سے مل گئی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک غوطہ خور کو نہر سے17 سال پہلے کھو جانے والی انگوٹھی ملی ہے۔
اس حوالے سے پولیس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ نہر سے ملنے والی انگوٹھی پر 2 نام اسٹیفنی اور نوئل درج ہیں۔
نوئل نائسین نے 17 سال قبل کھو جانے والی انگھوٹی حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کی شادی کی انگوٹھی ہے جو 17 سال قبل نہر میں گِر گئی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس روز وہ پورا دن اپنے دوست کے ساتھ تھے لیکن اُنہیں انگوٹھی کے کھو جانے کا علم واپس کار میں بیٹھنے تک نہیں ہوا۔
نوئل نے مزید بتایا ہے کہ یہ انگوٹھی جو اُنہیں اپنی شادی کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر واپس ملی ہے، ابھی تک صحیح حالت میں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News