
وہ کیمیائی مادے جو کینیستر یا شیل کے ذریعے پھینکے جانے کے بعد گیس کی شکل میں پریشر کے ساتھ تیزی کے ساتھ خارج ہوکر آنکھوں کے پپوٹوں یا آنکھ کے اوپر جھلی یا ناک اور حلق کی اندرونی جھلیوں یا پھیپھڑے اور سانس کی نالیوں کی اندرونی جھلیوں اور جلد کے اوپر لگنے کے بعد ان تمام حصوں میں شدید قسم کی سوزش ، جلن پیدا کردیں ، آنکھوں سے پانی کا اخراج زیادہ کردیں، آنکھوں میں درد پیدا کردیں ، آنسو گیس کا بنیادی جزو ہوتے ہیں۔
اسی طرح اگر آنسو گیس کا بے تحاشا اور بے دریغ استعمال کیا جائےتو یہ ماحول کی ہوا کو اتنا آلودہ کردیتی ہےاور اتنی مقدار میں سانس کے ذریعے پھیپھڑوں میں چلی جاتی ہے کہ پھیپھڑوں میں موجود سانس کی نالیوں کی اندرونی جھلیوں میں شدید قسم کا ورم آ جاتاہے جو سانس لینے میں دشواری پیدا کرسکتا ہے.
بعض اوقات، خدانخواستہ بہت زیادہ عمر کے لوگوں، بچوں، تمباکو نوشی کرنے والےافراد یا کورونا مرض کے شکار مریضوں میں دم گھٹنے کی وجہ سے موت کا سبب بن سکتا ہے۔
دل کے مریضوں میں دل کی دھڑکن انتہائی حد تک تیز اور بلڈپریشر خطرناک سطح تک زیادہ ہوسکتا ہے۔
دنیا میں جو کیمیائی مادے آنسو گیس میں استعمال کئے جاتے ہیں، انہیں CN , CS , CR کےنام سے جانا جاتا ہے، ان میں CN سب سے زیادہ خطرنا ک ہے۔
اگر یہ کیمیکل زیادہ مقدار میں زیادہ عرصے تک لوگوں پر آنسو گیس کی شکل میں استعمال کیا جائے تو جسمانی طور پر خطرناک اثرات مرتب ہو سکتےہیں۔
کسی بھی معاشرے میں انسانوں پر آنسوگیس کا استعمال اہل علم و دانش کے لئے ایک بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News