
اکثر خواتین رات کے وقت اپنے بالوں کو دھوتی ہیں اور انہیں بغیر خشک کیے ہی سو جاتی ہیں جو ان کے بالوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
اس بارے میں بہت سی بحثیں ہیں کہ آپ کو واقعی کتنی بار اپنے بالوں کو دھونا چاہئے، لیکن رات کے وقت اپنے بالوں کو دھونے سے کیا ہوگا؟
ایک تحقیق کے مطابق رات کو بال دھونا صبح کے وقت آپ کے چکنے بالوں کی وجہ بن سکتا ہے اور آپ کے بالوں کی جڑوں کو کمزور کرسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گیلے بالوں کے ساتھ سونا آپ کے لیے بہترین چیز نہیں ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ خود بخود تیل ہوجاتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ خواتین اپنے بالوں کو صحیح طریقے سے خشک ہونے کا وقت نہیں دیتیں، اس کی وجہ سے صبح کو چکنائی والے بالوں کے ساتھ اٹھتے ہیں جس کی وجہ سے آپ بہت مایوس ہوتے ہیں اور آپ کا دن بھی مایوس کن گزرتا ہے۔
لہذا یہ آپ کے استعمال کردہ شیمپو پر منحصر نہیں ہے، اور کنڈیشنر کو چھوڑنے سے بھی اس پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔
کیا آپ خوبصورت بالوں کے ساتھ صبح اٹھنا چاہتے ہیں، لیکن اتنی صبح سب کچھ کرنے کا دل نہیں کرتا؟ پھر اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ بستر پر جانے سے پہلے بالوں کو اچھی طرح سے خشک کر لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News