
بھیڑیا واحد جانور ہے جو اپنے والدین کا انتہائی وفادار ہوتا ہے یہ بڑھاپے میں اپنے والدین کی خدمت کرتا ہے۔
بھیڑیا ایک غیرت مند جانور ہے اس لیے ترک اپنی اولاد کو شیر کی بجائے بھیڑیے سے تشبیہ دیتے ہیں۔
بھیڑیا واحد ایسا جانور ہے جو اپنی آزادی پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرتا اور کسی کا غلام نہیں بنتا بلکہ جس دن پکڑا جاتا ہے اس وقت سے خوراک لينا بند کر ديتا ہے اس لیے اس کو کبھى بھى آپ چڑيا گھر يا پھر سرکس ميں نہيں ديکھ پاتے اس کے مقابلے ميں شیر ، چيتا ، مگر مچھ اور ہاتھى سمیت ہر جانور کو غلام بنایا جا سکتا ہے۔
بھیڑیا کبھی مرﺩﺍﺭ ﻧﮩﯿﮟ کھاتا اور نہ ہی بھیڑیا محرم مؤنث( والدہ، بہن) پر جھانکتا ہے یعنی باقی جانوروں سے بالکل مختلف بھیڑیا اپنی ماں اور بہن کی پہچان رکھتا ہے اور بری نگاہ سے دیکھتا تک نہیں۔
بھیڑیا اپنی شریک حیات کا اتنا وفادار ہوتا ہے کہ اسکے علاوہ کسی اور مؤنث سے تعلق قائم نہیں کرتا۔
اسی طرح مؤنث( یعنی اسکی شریک حیات) بھیڑیا کے ساتھ اسی طرح وفاداری نبھاتی ہے۔
اگر بھیڑیے کے جوڑے میں سے اگر کوئی ایک مر جائے تو دوسرا مرنے والی جگہ پر کم از کم تین ماہ کھڑا افسوس کرتا ہے۔
بھیڑیے کو عربی زبان میں “ابن البار” کہا جاتا ہے، یعنی”نیک بیٹا” کیونکہ جب اسکے والدین بوڑھے ہو جاتے ہیں تو یہ انکے لیے شکار کرتا ہے اور انکا پورا خیال رکھتا ہے۔
اس لئے ترک اپنی اولاد کو شیر کی بجائے بھیڑیے سے تشبیہ دیتے ہیں، انکا ماننا ہے کہ “شیر جیسا خونخوار بننے سے بہتر ہے بھیڑیے جیسا نسلی ہونا”۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News