عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ مرد عورتوں سے بہتر کار چلاتے ہیں لیکن اس نظریے کو ایک حالیہ تحقیق نے مسترد کر دیا ہے۔
انگلینڈ کی نیو کاسٹیل یونیورسٹی کے تحقیق دانوں نے ایک تحقیق کی جس میں 43 مردوں اور 33 خواتین کو شامل کیا گیا جنہوں نے ڈرائیونگ کرنا تھی۔
اس تحقیق کے نتائج نے یہ بات ثابت کی ہے کہ عورتیں کار کو بہتر انداز میں قابو کر سکتی ہیں اور وہ کم پرخطر کار سوار ہوتی ہیں۔
تحقیق کے مطابق خواتین کار سواروں کا دورانِ ڈرائیونگ کسی بھی واقع پر ردعمل دینے کا دورانیہ مردوں کی نسبت کم ہوتا ہے۔
خواتین کا ردعمل دینے کا دورانیہ 2.45 سینکڈ جبکہ مردوں کا 2.63 سیکنڈ رہا۔
تحقیق نے یہ بات تو ظاہر کر دی کہ عورتیں بہتر کار سوار ہوتی ہیں لیکن وہیں یہ بات بھی کہی گئی ہے کہ ڈرائورنگ لائسنس کے حصول میں ذیادہ تر عورتیں ناکام ہو جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
