Advertisement
Advertisement
Advertisement

آخر بسکٹ میں اتنے سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ جانیے

Now Reading:

آخر بسکٹ میں اتنے سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ جانیے

بسکٹ کھانا کس کو پسند نہیں ہوتا، آج کل صرف بچے ہی نہیں بلکہ بڑے بھی اس کے شوقین ہیں اور روز شام کو اسے چائے کے ساتھ کھانا بہت پسند کرتے ہیں۔

لیکن کیا آپ نے کبھی یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ بسکٹ پر اتنے سوراخ کیوں موجود ہوتے ہیں؟

ہم میں سے اکثر لوگوں کو اس کی وجہ معلوم ہی نہیں ہوگی کیونکہ ہم بس کھاتے ہوئے اس کے ذائقے پر ہی غور کرتے ہیں۔

تو آئیے اس خبر میں ہم آپکو اس کی اصل وجہ بتاتے ہیں۔

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ سوراخ انہیں ڈیزائن دینے کے لیے بنائے گئے ہیں اگرچہ یہ صرف ایک سادہ وجہ ہے، یہ سوراخ ان کی مینوفیکچرنگ وجوہات سے بھی وابستہ ہیں یعنی ان سوراخوں کو بنانے کے پیچھے ایک سائنس بھی کام کرتی ہے۔

Advertisement

سوراخ ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ بیکنگ کے دوران ہوا ان میں سے گزرتی ہے جس کی وجہ سے وہ زیادہ پھولے نہیں ہوتے۔

بسکٹ بنانے سے پہلے آٹا، چینی اور نمک کو چادر جیسی ٹرے پر پھیلا کر مشین کے نیچے رکھ دیا جاتا ہے اس کے بعد یہ مشین ان میں سوراخ کرتی ہے کیونکہ ان سوراخوں کے بغیر بسکٹ ٹھیک سے نہیں بنایا جا سکتا۔

بسکٹ بنانے کے عمل کے دوران ان میں کچھ ہوا بھری رہ جاتی ہے جو اوون میں گرم کرنے کے دوران آٹے کو پھلا دیتی ہے جس کی وجہ سے بسکٹ کا سائز بڑا ہوتا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہوا اور نمی کو دور کرنے کے لئے بسکٹ میں سوراخ بنائے جاتے ہیں۔

ہائی ٹیک مشینیں ان سوراخوں کو یکساں فاصلہ اور مساوی بناتی ہیں، ایسا کرنے سے بسکٹ ہر طرف سے یکساں طور پر اٹھتے ہیں اور اچھی طرح پک جاتے ہیں۔

سوراخ کرنے کی ایک سائنسی وجہ یہ ہے کہ اس میں موجود گرمی کو باہر نکالا جائے، اگر سوراخ نہ ہوں تو بسکٹ کی گرمی باہر نہیں آ سکے گی اور وہ درمیان سے ٹوٹنا شروع ہو جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر