
انڈونیشیا میں جنگل میں چہل قدمی کرتے شخص کا ایک حیرت انگیز چیز سے واسطہ پڑ گیا۔
ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں انڈونیشیا کے جنگل سے گزرتے ہوئے ایک شخص کو نایاب پھول نظر آیا جو کہ دنیا کا سب سے بڑا پھول ہے۔
اس پھول کو گل نعش کہا جاتا ہے کیونکہ یہ پھول صرف چند دنوں کے لیے کھلتا ہے اور اس سے بہت زیادہ بدبو آتی ہے لیکن اس کا سائنسی نام ریفلیشیا ارنولڈائی ہے۔
AdvertisementA man came across this rare flower while walking through an Indonesian forest. The rafflesia arnoldii is the largest flower in the world & only blooms for a couple of days. It is colloquially known as a corpse flower for the overpoweringly stinky odor it emits while mid-bloom. pic.twitter.com/LJmJDgfpqd
— NowThis (@nowthisnews) September 28, 2022
یہ پھول سرخ اور پورا کھلا ہوا ہے جس پر سفید دھبے ہیں اور اس کی پانچ پنکھڑیاں ہیں۔
یہ شخص جنگل میں ٹریکنگ پر گیا تھا جس کے بعد اس نے ویڈیو بنالی، اس دیوہیکل پھول کو جنگل میں زمین پر پڑا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گل نعش انڈونیشیا کے برساتی جنگلات میں پایا جاتا ہے، اور یہ 3 فٹ تک بڑھ سکتا ہے جبکہ اس کا وزن 15 پاؤنڈ تک ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News