
بچے ہوں یا بڑے ٹرین کا سفر کرنا تو ہم سب کو ہی پسند ہوتا ہے اور دورانِ سفر ہم اس سے خوب لُطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔
سفر کے دوران آپ نے دیکھا ہوگا کہ ریلوے ٹریک کے نیچے اور اس کے ارد گرد چھوٹے چھوٹے پتھر رکھے ہوئے ہوتے ہیں،
لیکن کیا آپ نے کبھی یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟
ہم میں سے اکثر لوگوں کو اس کی وجہ معلوم ہی نہیں ہوگی کیونکہ ہم نے کبھی اس چیز پر غور کیا ہی نہیں ہوگا۔
تو آئیے اس خبر میں ہم آپکو اس کی اصل وجہ بتاتے ہیں۔
ٹریک کی تیاری کے دوران اس کے نیچے لمبی پلیٹیں بچھائی جاتی ہیں جنہیں عموماً سلیپر کہا جاتا ہے، ان کے نیچے چھوٹے چھوٹے پتھر ہوتے ہیں جنہیں عام زبان میں بلاسٹر یا بیلسٹ کہتے ہیں۔ بلاسٹر کے نیچے مٹی کی دو تہیں ہوتی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ زمین سے تھوڑی اونچائی پر ریلوے ٹریک نظر آتا ہے اور جب ٹرین پٹری پر چلتی ہے تو یہ پتھر، سلیپر اور بلاسٹرز ٹرین کا وزن سنبھالنے کا کام کرتے ہیں۔
جب ٹرین پٹڑی پر چلتی ہے تو اس میں ایک قسم کی وائبریشن پیدا ہوتی ہے، یہ پتھر ٹریک کو پھیلنے سے روکنے کا کام کرتے ہیں، اگر یہ پتھر گول ہوں گے تو یہ وائبریشن کو نہیں روک پائیں گے اور ایسی صورت میں پٹڑی پھیل جائے گی۔ اس لئے ٹریک پر تیز دھار پتھر رکھے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News