Advertisement
Advertisement
Advertisement

طویل عرصے تک زندہ رہنے والا دو منہ والا کچھوا

Now Reading:

طویل عرصے تک زندہ رہنے والا دو منہ والا کچھوا

حیاتیاتی تاریخ بتاتی ہے کہ دومنہ والےسانپ ہوں یا کچھوے، وہ اپنی طبعی عمر تک نہیں پہنچ پاتے اور پہلے ہی مرجاتے ہیں۔

لیکن دنیا بھر میں مشہور دوسروں والے کچھوے نے یہ بات غلط ثابت کرتے ہوئے حال ہی میں اپنی پچیسویں سالگرہ منائی ہے۔

جینوس نامی کچھوے کے بدن میں دو دل ہیں، دو پھیپھڑے ہیں اور یہ دو مختلف شخصیات اور جانوں کا حامل جانور ہے۔

قدرتی ماحول میں ان کی زندگی غیرمحفوظ ہوسکتی ہے کیونکہ دوسر کی وجہ سے یہ خول کے اندر نہیں جاسکتے اور کسی نہ کسی شکاری کا نوالہ بن جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں جینیوا میں واقع نیچرل ہسٹری میوزیم لایا گیا ہے۔

1997میں انڈے سے باہر نکلنے والا یہ کچھوا اب بھی تندرست ہے اور طویل عرصے تک زندہ رہنے والے دوسر کا کچھوا قرار پایا ہے۔

Advertisement

جانوروں کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی خصوصی دیکھ بھال کرتی ہے۔ اسے بہترین نامیاتی سلاد کھلائی جاتی ہے اور روزانہ مالش بھی کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ سبزچائے اور دیگر مشروبات بھی پیش کئے جاتے ہیں، ورزش کے لیے اسے باقاعدہ چہل قدمی کرائی جاتی ہے اور جینوس کو ایک خصوصی اسکیٹ بورڈ پر سوار کرکے اطراف کی سیر کرائی جاتی ہے۔

2020 میں آپریشن کرکے اس کے مثانے سے پتھری نکالی گئی تھی، دونوں سروں کی رگڑ کم کرنے کے لیے اس پر باقاعدگی سے ویکسین لگائی جاتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دایاں سر بہت سرگرم ہے اور اینڈو نامی پتے کھاتا ہے جبکہ بایاں سر گاجرکھانا پسند کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر