جرمن شخص نے ایک منٹ میں بیس بال کے 68 بلے توڑ کرسب کو حیران کردیا۔
مارشل آرٹ کھلاڑی نے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے اور یہ ہی وجہ ہے کہ ان کوعوام ’ہتھوڑے جیسے ہاتھوں والا‘ کہہ کرپکارتے ہیں۔
یہ اپنے ہاتھوں سے سب سے زیادہ یعنی148 ناریل توڑنے کا ریکارڈ اور سافٹ ڈرنک کین توڑ چکے ہیں اس کے علاوہ بھی وہ بہت سے ریکارڈ بناچکے ہیں۔
اب انہوں نے اٹلی میں منعقدہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے شو، لوشو دائی ریکارڈ میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔
محمد کریمنووچ نے صرف ایک منٹ میں بیس بال کے 68 بیٹ توڑے جو بہت مضبوط ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس کامیابی کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے محمد کریمنووچ کو تصدیقی سند بھی عطا کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
