
اس خبر میں آج ہم آپکو بتائیں گے کہ لیموں بستر کے پاس رکھنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے۔
لیموں ایک ایسا پھل ہے جو تمام ممالک میں پایا جاتا ہے، یہ ذائقے میں ترش لیکن خوش گوار ہوتا ہے، لیموں ہر موسم میں آسانی سے دستیاب ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق لیموں میں بےشمار وٹامنز پائے جاتے ہیں جو کے انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہیں، لیموں میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ قوت معدافعت کی بہتری کے لیے نہایت ضروری ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ لیموں بستر کے پاس رکھنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ اگر نہیں جانتے تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
پُرسکون نیند:
لیموں کے ایک ٹکڑے کو تکیے کے پاس یا سائیڈ ٹیبل پر رکھ کو سوجائیں اس سے آپ کو پُرسکون نیند آئے گی۔
وزن میں کمی:
وزن کم کرنے کے لئے یہ طریقہ یونانی لوگ استعمال کرتے ہیں کیونکہ لیموں میں موجود اسیٹک اجزات انسانی ناک کے ذریعے جسم میں داخل ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو جسم میں جتنا زیادہ جذب ہوگا اتنا وزن میں کمی پیدا ہوگی۔
مچھر نہیں کاٹیں گے:
لیموں کو بستر کے پاس رکھنے سے آپ کو رات کو مچھر نہیں کاٹیں گے کیونکہ سارے مچھر لیموں کی خوشبو سے دور رہیں گے اور اگر کوئی کیڑا بھی پاس آئے گا تو وہ آپ کو کاٹے گا نہیں۔
دماغی سکون:
لیموں کو یوں رکھ کر سونے سے دماغی سکون زیادہ محسوس ہوتا ہے اور ڈپریشن کا مرض دور ہوتا ہے۔
ہڈیوں کا درد دور:
ہڈیوں کے درد میں افریقی یہ طریقہ اپناتے ہیں کیونکہ یہ اپنے ایسڈز کو کیلشیئم میں جذب کرنے کی کوشش کرتا ہے جس سے ہڈیوں کا درد دور ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News