
قابلِ مشاہدہ کائنات میں موجود کھربوں ستاروں اور ان سے کم سے کم دوگنا زیادہ سیاروں اور لا محدود چھوٹے بڑے خلائی اجسام کے ہونے کے باوجود کائنات میں بہت سی وسیع و عریض ویران اور خالی جگہیں (کوسمک ووئڈز) ہیں۔
جہاں سے گزرتے ہوئے کائنات کی تیز ترین چیز ‘روشنی” بھی تھک کر ہانپنے لگے۔
ان میں گھوڑے دوڑا کر انہیں سر کرنا سرے سے نا ممکن ہے اگر بالفرض روشنی کی رفتار سے سفر بھی کریں تو انہیں سر کرنے کیلئے ہمیں لاکھوں سے کروڑوں برس سفر کرنا پڑے گا۔
کائنات میں اتنے روشن اور گرم اجسام کے ہوتے ہوئے بھی کائنات میں وسیع پیمانے پر پھیلی یہ ویرانیاں، اندھیرے اور ٹھنڈک کہتی ہے کہ کائنات ہماری سوچ سے بھی زیادہ وسیع بھی ہے اور پراسرار بھی۔
اس کی وُسعت کے اعتبار سے ظاہری مادہ بہت قلیل مقدار میں موجود ہے، بالکل آٹے میں نمک کے برابر۔
کہکشانی دیواروں (فیلامینٹس) کے بیچ کی جگہیں جہاں کہکشائیں بالکل بھی نہیں یا بہت ہی کم ہیں کوسمک وائیڈز کہلاتے ہیں۔
جو خالی جگہیں بہت بڑی ہیں اُنہیں سپر ووئڈز کہا جاتا ہے۔
اب تک کا دریافت ہونے والا سب سے بڑا سپر ووئڈ بوٹس ووئڈ ہے جو کانسٹلیشن بوٹس کی سمت میں واقع ہے اور 350 ملین نوری سالوں پر پھیلا ہوا ہے،اسے 1981 میں دریافت کیا گیا۔
یہ پراسرار خالی جگہیں ہماری کائناتی سمجھ بوجھ کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہیں۔
آپ لائیٹ اسپیڈ اسپیس شپ پر سوار ہو کر بھی اگر اسے سر کرنے کا سوچ رہے ہیں تو جان لیجئے کہ روشنی کی رفتار سے لگاتار سفر کرتے ہوئے آپ کو 35کروڑ سال اس ویران اور ٹھنڈے بحر ظلمات میں گزارنے ہُوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News