
دنیا کی مہنگی ترین کشتی جس کی مالیت تقریباً 10 کھرب پاکستانی روپے سے زائد ہے.
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ ایک کشتی نہیں بلکہ ایک تیرتا ہوا پُرآسائش گھر ہے جس میں تقریباً تمام ہی سہولیات موجود ہیں۔
اس کشتی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایک پراسرار ملائیشین ارب پتی شخصیت کے پاس ایک متنازع فنکار اسٹیورٹ ہیوز کی بنائی ہوئی دنیا کی مہنگی ترین کشتی موجود ہے۔
ایک دہائی قبل جوہری اور ڈیزائنر اسٹیورٹ ہیوز نے اس کشتی کے بارے میں کہا تھا کہ اس نے تین سال کی محنت کے بعد دنیا کی مہنگی ترین کشتی بنائی ہے جس کی مالیت 4 ارب 80 کروڑ ڈالر (10 کھرب سے زائد پاکستانی روپے) سے زائد ہے۔
تاہم کشتی کے ڈیزائنر نے نام کے حوالے سے بتایا کہ ان کی شناخت ظاہر نہیں کر سکتے۔
2011 میں سامنے آنے والی اس کشتی کی تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر 100 فٹ لمبی ہے جبکہ اسے بنانے کے لیے سونے اور پلاٹینم کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کشتی کے ڈیک، ڈائننگ کی جگہ اور حتیٰ کہ لنگر کے بھی قیمتی دھاتوں سے بنے ہونے کا امکان ظاہر کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News