
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کپڑے دھوتے وقت مشین میں فوائل پیپر کی بال بنا کر ڈالنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے۔
المونیم فوائل کی ایک بال بنا کر واشنگ مشین میں کپڑے دھوتے ڈال دیں، یہ المونیم آپ کے لیے مددگار کیوں ہے آئیے بتاتے ہیں۔
المونیم فوائل کی بال بنا کر کپڑے دھونے کی مشین میں ڈالنے سے آپ کو 2 بڑے فائدے ہوں گے ایک فائدہ تو یہ اس فوائل میں الیکٹرولائٹس کی خصوصیات ہوتی ہیں جو کپڑوں کے اندر سے مٹی اور دھول کے ساتھ ساتھ داغ دھبوں کو فوری صاف کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کپڑے دھوتے وقت مشین میں نمک ڈالنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟
جبکہ دوسرا بڑا فائدہ یہ ہے کہ اگر کپڑوں کے دھاگے نرم پڑ جائیں اور دھلائی کی وجہ سے یہ بے رونق ہو رہے ہیں تو فوائل سے ان کے دھاگوں کی نمی ختم ہو جاتی ہے اور پرانے کپڑے بھی نئے جیسے لگتے ہیں۔
کپڑے سکھانے کے لیے ڈرائر میں المونیم فوائل کی بال ڈالنے سے کپڑے جلد خُشک ہو جائیں گے اور ساتھ ہی ساتھ اگر کسی کپڑے پر کاغذ یا گلے بنانے والی چپس بٗکرم چپک گئی ہوگی تو وہ بھی الگ ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News