Advertisement
Advertisement
Advertisement

اہرام مصر کی تعمیر کیسے ممکن ہوئی؟ سائنسدان بالآخر جواب جاننے میں کامیاب ہوگئے

Now Reading:

اہرام مصر کی تعمیر کیسے ممکن ہوئی؟ سائنسدان بالآخر جواب جاننے میں کامیاب ہوگئے

اس خبر میں آج ہم آپکو بتائیں گے کہ اہرام مصر کی تعمیر کیسے ممکن ہوئی۔

صدیوں پرانے اہرام مصر عرصے سے لوگوں اور سائنسدانوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ ہزاروں سال قبل کس طرح قدیم مصر میں اتنے بڑے اہرام تعمیر کیے گئے۔

درحقیقت دریائے نیل کی ایک ایسی شاخ نے ساڑھے 4 ہزار سال قبل گیزہ کے عظیم ہرم یا ہرم خوفو کی تعمیر میں کردار ادا کیا تھا جو اب خشک ہوچکی ہے۔

ایک تحقیق کی گئی کہ کس طرح قدیم مصر میں لاکھوں ٹن وزنی بلاکس کو اہرام کی تعمیر کے مقام پر پہنچایا گیا، محققین کے مطابق دریائے نیل کی اس شاخ کے بغیر اہرام کی تعمیر ممکن ہی نہیں تھی۔

قاہرہ کے مضافات میں واقع اہرام میں ہرم خوفو سب سے بڑا ہے جس کی تعمیر کے لیے 23 لاکھ بلاکس استعمال ہوئے تھے اور ہر بلاک کا وزن ڈھائی سے 15 ٹن کے درمیان تھا۔

Advertisement

ہرم خوفو اس وقت دریائے نیل کے کنارے سے 4 کلو میٹر دور واقع ہے اور یہی وجہ ہے کہ سائنسدان کے ذہنوں میں یہ سوال موجود تھا کہ آخر اتنے بھاری بلاکس کس طرح وہاں پہنچائے گئے۔

سائنسدانوں کا کافی عرصے سے خیال ہے کہ ان پتھروں کو تعمیراتی مقام پر پانی کے راستے  پہنچایا گیا تھا۔

2013 میں بحیرہ احمر کے قریب ایک قدیم بندرگاہ کے مقام کا انکشاف ہوا تھا جہاں سے ان پتھروں کو کشتیوں پر لوڈ کیا جاتا تھا۔

اسی طرح اہرام کے قریب بھی ایک بندرگاہ کی تعمیر کا انکشاف ہوا تھا اور زمانہ قدیم میں دریائے نیل کے راستے کا تعین کرنے کے لیے صحرا میں اہرام کے قریب کھدائی کی گئی تاکہ اس زمانے کے نباتاتی آثار دریافت کیے جاسکیں۔

اس نئی تحقیق میں ثابت کیا گیا کہ ساڑھے 4 ہزار سال قبل دریائے نیل کی ایک شاخ اہرام کی جانب موجود تھی جبکہ تحقیق میں نباتاتی شواہد سے عندیہ ملا کہ دریائے نیل کی یہ شاخ 1350 قبل مسیح تک خشک ہونے لگی تھی۔

محققین کے مطابق اس زمانے کے ماحول کو جاننے سے اہرام کی تعمیر کا معمہ حل کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر