
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ دنیا بھر میں چیونٹیوں کی کُل تعداد کتنی ہے۔
ایک نئی تحقیق کے مطابق دنیا میں چیونٹیوں کی کُل تعداد 2 لاکھ کھرب بتائی گئی ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دنیا میں چیونٹیوں کی کُل آبادی کا تعین خصوصاً موسمیاتی اثرات کے سبب ان کے قدرتی مسکن میں ہونے والی تبدیلیوں کے نتائج کے جائزے کے لیے اہم ہے۔
اس سے قبل بھی کچھ تحقیقات میں دنیا میں چیونٹیوں کی کُل آبادی کا اندازہ لگانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن ان کا تخمینہ 2 لاکھ کھرب سے کہیں کم لگ بھگ 2 کروڑ ارب ہے۔
تحقیق میں محققین نے 465 مطالعات کا تجزیہ پیش کیا جس میں مقامی سطح پر چیونٹیوں کی تعداد کی پیمائش کی گئی، اس مقصد کے لیے تمام براعظموں پر سروے کیے گئے۔
تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں چیونٹیوں کی اصل تعداد اس تخمینے سے کہیں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ زمین پر چیونٹیوں کی کُل 15 ہزار 700 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ لگ بھگ اتنی ہی تعداد ایسی ہے جن کا معلوم ہونا ابھی باقی ہے، ان کی تقریباً دو تہائی اکثریت صرف گھنے جنگلات اور وسیع میدانی علاقوں میں پائی جاتی ہے۔
چیونٹیوں کی کُل تعداد کے تخمینے کے لحاظ سے ان کا کُل وزن 12 میگا ٹن سمجھا جاتا ہے جو کہ جنگلی پرندوں اور ممالیہ جانوروں کی مشترکہ تعداد سے زیادہ جبکہ انسانوں کے کُل وزن کا 20 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News