Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین مردوں سے زیادہ عمر کیسے پاتی ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ جان لی

Now Reading:

خواتین مردوں سے زیادہ عمر کیسے پاتی ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ جان لی

آخر کار سائنسدانوں نے وجہ لی ہے کہ خواتین مردوں سے زیادہ عمر کیسے پاتی ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ وائے کروموسوم کا بتدریج ختم ہونا مردوں کے قلب کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتا ہے اور جان لیوا ہارٹ فیل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ 60 سال کی عمر کے بعد خواتین کے مقابلے میں مردوں کی اموات زیادہ ہوتی ہیں کیونکہ جینیاتی طور پر ان کی اندرونی عمر زیادہ تیزی سے بڑھتی ہے۔

اس تحقیق میں بتایا گیا کہ تمام انسانوں میں کروموسومز کے 23 جوڑے ہوتے ہیں جن میں سے 22 مردوں اور خواتین میں ایک جیسے ہوتے ہیں، اس سے ہٹ کر خواتین میں 2 ایکس کروموسومز کا جوڑا ہوتا ہے جبکہ مردوں میں ایک وائے اور ایک ایکس کروموسوم پر مبنی جوڑا ہوتا ہے۔

مگر عمر بڑھنے کے ساتھ مردوں کے کچھ خلیات سے وائے کروموسوم ختم ہوجاتا ہے، بالخصوص ان خلیات میں جو اثر بدلتے رہتے ہیں جیسے خون کے خلیات۔

Advertisement

اس سے قبل ماضی میں ہونے والے تحقیقی کام میں وائے کروموسوم کے ختم ہونے، عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والی بیماریوں اور اموات کے درمیان تعلق کا اشارہ دیا گیا تھا، مگر اس کی وجہ بننے والے میکنزم پر روشنی نہیں ڈالی گئی تھی۔

اس مقصد کے لیے اس نئی تحقیق میں شامل ماہرین نے کرسپر جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے نر چوہوں کے بون میرو خلیات سے وائے کروسوموم کو ختم کردیا جس کے بعد وائے کروموسوم سے محروم خون کے سفید خلیات کی پروڈکشن ہونے لگی۔

ان میں سے کچھ خلیات چوہوں کے دل تک پہنچے اور ایک میکنزم کو متحرک کردیا، اس میکنزم سے دل کے ٹشوز کو نقصان پہنچا اور دل کے افعال میں بتدریج کمی آنے لگی جس سے تحقیق کے دوران نر چوہے جلد مرنے لگے۔

محققین کا کہنا ہے کہ دل کے ٹشوز کو عمر بڑھنے کے ساتھ نقصان پہنچتا ہے اور ترقی یافتہ ممالک میں 45 فیصد اموات کی وجہ یہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین کے مقابلے میں مردوں کی جلد موت کا باعث وائے کروموسوم کا ختم ہونا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر