اس خبر میں آج ہم آپ کو بغیر تکیے سونے کے 4 حیران کن فوائد بتائیں گے۔
تقریباً ہم سب ہی اپنا سر تکیے پر رکھ کے سوتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کس طرح بغیر تکیے کے سونا آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
جِلد سے جھریوں کا خاتمہ:
بغیر تکیے کے سونا آپ کی جلد کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ تکیہ کا کپڑا کاٹن کا ہوتا ہے اور کاٹن چہرے کی جلد کو خشک کر دیتا ہے لہٰذا بغیر تکیے کے سونے سے چہرہ جھریوں سے محفوظ رہے گا۔
نرم و ملائم جلد:
بغیر تکیے کے سونے سے آپ کی جلد بھی نرم و ملائم ہو جائے گی کیونکہ تکیے کے بغیر سونے سے آپ کا جسم ہائیڈریٹڈ رہتا ہے اسی لیے اچھی جلد کے لیے بغیر تکیے کے سونا شروع کر دیں۔
چہرے کی جلد میں خارش یا بیماری:
وہ افراد جن کے چہرے پر ایکنی ہوتا ہو یا جلد حساس ہو، ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ کاٹن کے کور والے تکیے پر بالکل نہ سوئیں۔ اس سے ان کی جلد مزید خراب ہو سکتی ہے۔
چہرے پر رونق:
نرم تکیے پر سونے سے سر تک خون کی روانی کم ہو جاتی ہے جس کے باعث گردن میں درد، سر درد ہو سکتا ہے اور جلد مرجھا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ جلد پر مختلف دھبے بھی پڑ سکتے ہیں لہٰذا کوشش کریں کہ تکیے کے بغیر سویا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
