Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمالیہ کے پہاڑوں پر مچھلیاں کیسے پہنچیں؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

Now Reading:

ہمالیہ کے پہاڑوں پر مچھلیاں کیسے پہنچیں؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

دُنیا کے سب سے بڑے اور اونچے پہاڑ ہمالیہ کے ہیں۔ ہمالیہ کے پہاڑ، برصغیر اور چین کے درمیان ہیں۔ ان پہاڑوں میں سائنسدانوں کو مچھلیوں اور دیگر آبی جانوروں کے فوسلز ملے ہیں مگر اتنی اونچائی پر یہ کیسے پہنچے؟

وجہ آج سے کروڑوں سال پہلے زمین کے دو بڑے بر اعظم تھے، گونڈوانہ اور لاؤریشیا۔

گونڈوانہ میں بھارت، افریقہ ، آسٹریلیا، انٹارکٹیکا، اور جنوبی امریکہ شامل تھے جبکہ لاؤریشیا میں روس، شمالی امریکہ ، یورپ اور ایشیا شامل تھے۔

ان دو براعظموں کے بیچ ایک سمندر تھا( Tethys Sea)، زمین کی اوپری سطح جسے کرسٹ کہتے ہیں یہ دراصل زمین کے اندر موجود پگھلی چٹانوں کی تہہ پر تیر رہے ہیں اور یہ کئی حصوں میں تقسیم ہے اور ایک دوسرے کیساتھ ٹکراتی رہتی ہیں۔

زلزلے بھی اسی وجہ سے آتے ہیں اور پہاڑ بھی اُن جگہوں پر بنتے ہیں جہاں دو یا دو سے زائد پلیٹس آپس میں ٹکراتی ہیں۔ اسی لئے زیادہ تر زلزلے پہاڑی علاقوں میں آتے ہیں۔

Advertisement

ایسا ہی آج سے کروڑوں سال قبل ہوا جب دو بڑے بر اعظم ایک دوسرے سے ٹکرائے اور انکے بیچ سمندر کی سطح اوپر کو اُٹھی اور پہاڑ بنے۔

پہاڑوں کی اوپری سطح دراصل ماضی میں سمندر کی سطح تھی جبکہ نیچے کے حصے ان دو براعظموں کی سطح تھیں۔

یہ ہمیں کیسے معلوم ہوا؟ چٹانوں کی  مختلف ساخت سے، اور یہاں موجود سمندری حیات کے فوسلز۔

زمین ویسی نہیں تھی جیسی آج ہے اور ویسی نہیں رہے گی جیسی اب ہے۔

زمین کی سطح میں تبدیلیاں مسلسل ہوتی رہتی ہیں اور اب بھی ہو رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر