Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹائی ٹینک ڈوبنے کے 110 سال بعد منظر عام پر آنے والے خفیہ مناظر

Now Reading:

ٹائی ٹینک ڈوبنے کے 110 سال بعد منظر عام پر آنے والے خفیہ مناظر

آج سے 110 سال قبل بحری تاریخ کا ایک ایسا ناقابل فراموش حادثہ پیش آیا جسے سن کر آج بھی لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔

ہارلینڈ اینڈ وولف کمپنی کے تیار کردہ ٹائی ٹینک نامی بحری جہاز کو  اس وقت کا پرتعیش ترین اور دنیا کا محفوظ ترین (یہاں تک کہ کبھی نہ ڈوبنے والا ) جہاز قرار دیا گیا تھا ۔

تاہم یہ بحری جہاز اپنے پہلے ہی سفر میں ایک برفانی تودے سے ٹکراکر ڈوب گیا تھا جس میں 1500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

The hull of the vessel is seen in the new footage

اب ٹائی ٹینک  کے ڈوبنے کے 110 سال بعد اس  کے ملبے کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جو ریزولوشن کے اعتبار سے اپنی نوعیت کی پہلی اور اب تک کی سب سے بہترین ویڈیو ہے۔

Advertisement

یہ ویڈیو اوشین گیٹ ایکسپیڈیشنز نامی ایک کمپنی کی جانب سے دو روز قبل یعنی 30 اگست کو جاری کی گئی ہے۔

اوشین گیٹ ایکسپیڈیشنز ایک ایکسپلوریشن کمپنی ہے جو لوگوں کو زیر سمندر ٹائی ٹینک کے ملبے اور دنیا بھر کے دیگر گہرے سمندری مقامات کی مہم جوئی کرواتی ہے۔

Footage of the Titanic was shot in 8k for the first time since sinking 110 years ago

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فوٹیج میں ٹائی ٹینک کی کچھ بالکل نئی خصوصیات اور ’غیر معمولی‘ تفصیل دکھائی گئی ہے۔

ٹائی ٹینک پر تحقیق کرنے والے  ایک ماہر  غوطہ خور رائے گولڈن نے کہا کہ اس فوٹیج میں وہ تفصیلات ہیں جو اس سے پہلے کبھی جہاز پر نہیں دیکھی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر